لاہور انٹرمیڈیٹ سال اول کے طلباء کا غلط مارکنگ پر شدید احتجاج٬ روڈ بلاک کردی

ٹریفک نظام معطل

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) صوبائی دارالحکومت میں شاہراہِ قائداعظم کے معروف فیصل چوک میں انٹرمیڈیٹ سال اول کے طلباء نے غلط مارکنگ کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو بلاک کردیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام معطل ہو کر رہ گیا۔ انٹرمیڈیٹ سال اول کے طلباء نے الزام لگایا ہے کہ ناتجربہ کار اساتذہ نے غلط مارکنگ کی ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری لاہور بورڈ ریحانہ الیاس نے موقع پر پہنچ کر احتجاجی طلباء کو یقین دہانی کرائی کہ جن طلباء کو پرچوں کی چیکنگ پر اعتراض یا شکایت ہے وہ تحریری طور پربورڈ کو درخواست کریں۔ اگر پرچوں کی چیکنگ کی غلطیاں پائی گئیں تو متاثر طلباء سے چیکنگ فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ احتجاج میں شامل مظاہرین نے سیکرٹری لاہور بورڈ سے مطالبہ کیا کہ وہ تحریری طور پر یقین دہانی کرائیں وگرنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے۔ سیکرٹری لاہور بورڈ ریحانہ الیاس کی تحریری یقین دہانی پر احتجاجی مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :