لاہور٬ ناقص کارکردگی پر سی آئی اے کے 136پولیس افسران و اہلکاروں کی تنخواہیں بند

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) ایس پی سی آ ئی اے راجہ بشا رت نے ناقص کارکردگی کی بناء پر سی آئی اے کے 136پولیس افسران و اہلکاروں کی تنخواہیں بند کر دی گئیں٬تنخواہوں کی بندش کے احکامات ایس پی سی آئی نے جاری کئے ٬تنخواہوں کی بندش سے پولیس افسران و اہلکار مالی مشکلات کا شکار ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سی آئی اے پولیس کی136افسران اورا ہلکاروںکی تنخواہیںبندکردی گئی ہیں۔

تنخواہوں کی بندش کی وجہ ان افسران اور اہلکاروں کی ناقص کارکردگی بتائی گئی ہے۔سی آئی اے پولیس کے ملازمین اورافسران کی تنخواہوں کی بندش کے احکامات قائم مقام ایس پی سی آئی اے راجہ بشارت نے جاری کیے ہیں۔ تنخواہوں کی بندش کی وجہ سے یہ پولیس افسران اور اہلکار شدید مالی مشکلات کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :