میٹرو بس سروس کے چودہ فیڈر روٹس کیلئے معاہدے کے تحت 200 میں سے 60 سے زائد نئی بسیں لاہور پہنچ گئیں

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) میٹرو بس سروس کے چودہ فیڈر روٹس کیلئے معاہدے کے تحت دوسو میں سے ساٹھ سے زائد نئی بسیں لاہور پہنچ گئیں۔ فیڈر روٹس کو آپریشنل کرنے کے لئے کمیٹی کے فیصلے کے بعد لال بسیں جلد میٹرو بس سروس تک شہر کے دیگر علاقوں سے مسافر پہنچائیں گی۔گجومتہ سے شاہدرہ تک میٹرو بس سروس کے چودہ سٹیشن فیڈر روٹس کے لئے نئی بسیں لاہور پہنچنا شروع ہوگئیں۔

(جاری ہے)

ڈائیوو کمپنی کی دوسو یں سے ساٹھ سے زائد بسیں اب تک لاہور پہنچ چکی ہیں۔ ڈائیوو کمپنی کی جانب سے بیس بسیں ریلوے اسٹیشن پر ڈائیوو کے اسٹینڈ پر پہنچائی گئیں۔ لال رنگ کی میٹرو بسوں کے فیڈر روٹس کی بسوں کا رنگ بھی لال کیا گیا ہے۔ائیر کنڈیشنڈ بسیں چودہ فیڈر روٹس پر چلائی جائیں گی۔ میٹرو بس اتھارٹی حکام کے مطابق مجموعی طور پر فیز ون میں دو فیڈر روٹس کی بسیں چلائی جائیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ فیز ٹو میں اورنج لائن کے روٹ کو فیڈ کرنے کے لئے بسیں آئیں گی جبکہ فیز ون کی سٹڈی مکمل جبکہ فیز ٹو کی سٹڈی کی جارہی ہیں۔ (ایم سلیمان)

متعلقہ عنوان :