چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والوں نے ملک بھر میں اندھیروں کا راج بپا کردیا‘ حافظ زبیر کاردار

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور این اے 120سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کاردار نے کہا ہے کہ چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والوں نے ملک بھر میں اندھیروں کا راج بپا کردیا لوڈ شیڈنگ بے قابو ہوتی جارہی ہے اور عوام سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیںشارٹ فال 5ہزارسے تجاوزکرچکا ہے جس کی وجہ سے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ14گھنٹے اور دیہی علاقوں میں18سی20گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جس سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہورہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے موہنی روڈ پر پارٹی کے سنئیر جیالے افضل بٹ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے جیالوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں لوڈ شیڈنگ کا جن قابو سے باہر ہوگیا ہے بجلی کی شدید کمی کی وجہ سے نہ صرف گھروں بلکہ مساجد سمیت دیگر مقامات پر پانی کی بندش کی سے عوام کو معمولات روزمرہ میں دقت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے عوام لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کے طوفان سے بلک رہے ہیں اور حکمران چین کی بانسری بجارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ اکہ عوام سے بنیادی ضروریات زندگی کی سہولتیں چھینی جارہی ہیںلوگوں کو اپنے حقوق مانگنے کے لیے سڑکوں پر نکلنا پڑتا ہے کبھی اساتذہ نے دھرنا دیا ہوتا ہے توکبھی کسان اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر ہوتے ہیں اورکبھی نرسز اورینگ ڈاکٹر احتجاج کررہے ہوتے ہیں جبکہ اقتدار پر براجمان طبقہ اپنی تجوریاں بھرنے اور اپنی دولت کو بچانے میں مصروف ہے۔