حکمرانوں نے ملک کوعالمی مالیاتی ادارں کے آگے گروی رکھ دیا ہے‘ میاں محمد ایوب

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کوعالمی مالیاتی ادارں کے آگے گروی رکھ دیا ہے ان کی پالیسوں کیو جہ سے پاکستان کا ہر فرد سوالاکھ سے زائد کا مقروض ہو چکا ہے ٬ملکی معیشت زبوںحالی کا شکار ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے لوٹ ما ر کا بازار گر م کر رکھا ہے کرپٹ حکمران ٹولے کی ملکی لوٹی ہوئی دولت جو با ہر بنکوں میں پڑی ہے اگر واپس آجا ئے تو ہمیں IMFسے قرضے لینے کی ضرورت نہیں پڑیگی جس کے لیے مسلم لیگ (ن) کی حکومت سنجیدہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام پانامہ لیکس کا حساب لیکر ہی رہیں گے حکمرانو ں کو بتانا پڑے گا کہ پیشہ ملک سے باہر کیسے گیا ۔