گرفتار ملزم کی مبینہ ہلاکت کیخلاف ورثاء کا ضلعی کچہری اور پشین سٹی تھانہ کے سامنے احتجاج

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:08

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) گرفتار ملزم کی مبینہ ہلاکت کیخلاف ورثاء کا ضلعی کچہری اور پشین سٹی تھانہ کے سامنے احتجاج٬ٹائرز نذر آتش ٬انتظا میہ کیخلاف نعرہ بازی۔

(جاری ہے)

ورثاء کے مطابق گزشتہ دنوں مسلم باغ پولیس نے پشین پولیس کے ہمراہ پشین کے علاقے کھرل آباد اور کمال آباد میں گھر پر چھاپہ مارکر شمس اللہ ولد محمد الیاس اور نوراجان کو حراست میں لیکر مسلم باغ تھانے منتقل کیا گیا ورثاء کا کہنا تھا کہ وہ ملاقات کے لئے مسلم باغ تھانے گئے جہاں ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی شمس اللہ کی ہلاکت پولیس کی تشدد سے ہوئی ہے جبکہ نوراجان کو زخمی حالت میں کوئٹہ ریفرر کیا گیا ہے جہاں وہ موت اور زندگی کی جنگ لڑرہا ہے ورثاء نے واقعے کیخلاف ضلعی کچہری اور پشین سٹی تھانہ کے باہر ٹائرز جلا کر سخت احتجاج اور انتظامیہ کیخلاف شدید نعرہ بازی کی احتجاج کے باعث مین شاہراہ پر ٹریفک معطل رہی ۔

مظاہرین نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ٬کورکمانڈر بلوچستان٬آئی جی ایف سی سمیت آئی جی بلوچستان پولیس سے واقعے کا نوٹس لینے اور پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :