ڈپٹی کمشنر سے ضلعی صدر آغا شاہ حسین و دیگر کی ملاقات٬عوام کو درپیش مسائل پر غور خوص

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:08

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ضلعی صدر آغا شاہ حسین ٬اشرف ساگر ودیگر نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی ٬ملاقات میں علاقائی مسائل عام آدمی کی تحفظ ان کی حقوق کے حوالے سے تفصیلی گفت وشنید ہوئی ٬پنجگور کے عوام کو درپیش دیرنہ مسائل ایجوکیشن٬ صحت٬ امن وامان کے حوالے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجگورمیںآدمی کا سب سے بڑا مسئلہ شعبہ صحت اور غریب فیملی کا تعلق ایجوکیشن سے ہے جو اپنی غریبی سے اپنے بچوں کو تعلیم دینے کا خواہش رکھتے ہیں ٬یہاں کے لوگ بہت غریب ہیں انکی بیماری کی اسان سہولیت سول اسپتال سے وابسطہ ہے لیکن شعبہ و ایجوکیشن کی تباہ حالی کی وجہ سے یہان کے لوگ ان دونوں مسائل سے دو چار ہیں گزشتہ دور ڈپٹی کمشنر نے جو کام کیا ہے قابل تحسین ہیں لیکن ہم یہی امید کرتے ہیں کہ اپ ان مسائل کو ان سے بہتر انداز میں حل کرنے اور لوگوں کو ریلیف دینے کا بھر پور کوشش کرینگے اس دوران ڈپٹی کمشنر پنجگور حبیب الراحمن کاکڑ نے کہاہے کہ عوام کو ریلیف ایجوکیشن امن وامان ٬شعبہ صحت کی سہولیت مہیسر کرنا قانون کی قانونی و آہینی ذمہ دارہے انہیں ہر صورت میں فالو کرینگے۔