کوئٹہ٬لیویز کے ہاتھوںقتل ہونے والے شمس اللہ کے لواحقین اور آل پارٹیز پشین کا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) لیویز کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والے شمس اللہ کے لواحقین اور آل پارٹیز پشین کا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا ٬سیاسی ٬ مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی اظہار یکجہتی کیا ۔احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کاکڑ٬جمعیت علماء اسلام کے رہنماء وسابق اسپیکر صوبائی اسمبلی سید مطیع اللہ آغا٬شیر محمد٬ نو ر الد ین کا کڑ ٬ سید سلیم آغا ٬لواحقین والد محمد الیاس٬بھائی نقیب اللہ اور نصیب اللہ و دیگر نے کہاکہ شمس اللہ جو پشین کے ایک ہوٹل میں8سال سے ملازم تھا کو لیویز اور پولیس نے مشترکہ طور پر گھر سے ڈکیتی کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیا اور ماورائے عدالت اپنی تحویل میں رکھتے ہوئے بہیمانہ تشدد کر کے ہلاک کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شمس اللہ بے گناہ ہے جو پشین کے ہوٹل میں ملازمت کر کے اپنے خاندان کی کفالت کرتا تھا پورا علاقہ اس کی مثبت کردار کا گواہ ہے ۔پولیس اور لیویزنے اسے جھوٹے الزام میں 11اکتوبر کی رات کو 3بجے گھر سے گرفتار کیا اور بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ہمارے معصوم بھائی کی جان چلی گئی ہمیں انصاف فراہم کرتے ہوئے تحصلیدار اورایس ایچ او مسلم باغ کے خلاف ہمارے بھائی کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے مطالبات پرعملدرآمد نہیں کیاگیا تو اہل علاقہ اور تمام سیاسی جماعتیں ایک ساتھ مل کر بھرپوراحتجاج کرتے ہوئے کسی بھی آئینی اقدام سے دریغ نہیں کریگ۔

متعلقہ عنوان :