ملک دشمن قوتیں پاکستان کو تبا ہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں

تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر فردوس شمیم نقوی اور جنرل سیکریٹری سردار عبد العزیز خان کا بیان

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر فردوس شمیم نقوی اور جنرل سیکریٹری سردار عبد العزیز خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کراچی کے علاقے عزیز آباد سے بھاری مقدار میں اسلحہ کی برآمدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں اسلحہ بر آمد ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کراچی میں زیر زمین منظم دہشت گرد گروپ موجود ہے ۔

کچھ عرصہ قبل اسلحہ سے بھرے نیٹو کنٹینر غائب ہونے کی خبریں عام تھیں جو کہ ثابت ہو گیا کہ نیٹو کا اسلحہ چوری کیا گیا تھا۔ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو تبا ہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں ۔اتنی بڑی تعداد میں غیر ملکی اسلحہ اس بات کی بھی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی ایجنسیاں متحرک ہیں ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنمائوں نے مزید کہا کہ اس اسلحہ کی بر آمدگی کے بعد اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرنا چاہئے ۔

اس اسلحہ کو خریدنے ٬ جمع کرنے اور چھپانے والوں کو فوری طور پر سامنے لایا جائے اور اس معاملے کو مکمل طور پر غیر جانبدار تفتیش کی جائے تاکہ اس میں ملوث ہونے والوں کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے ایک صوبائی وزیر نے یہاں تک کہا کہ کراچی میں بر آمد ہونے والا اسلحہ صرف 10فیصد ہے۔جو سیکورٹی اداروں کے ساتھ ساتھ حکومت سندھ کی بھی ذمہ داری ہے کہ باقی 90فیصد اسلحہ جلد از جلد بر آمد کیا جائے۔

اس طرح سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے بھی کراچی میں غیر قانونی چھپائے گئے دیگر اسلحہ کو بھی برآمد کریں تاکہ کراچی میں کوئی بھی ملک دشمن قوتیں کسی بھی غیر ملکی ایجنسی کے ساتھ مل کر شہریوں کی زندگیوں کے ساتھ نہ کھیل سکیں اور کراچی ایک محفوظ شہر بن سکے ۔کیونکہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اس لئے کراچی کا امن ملک دشمن قوتوں سے ہضم نہیں ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :