نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرحاجی محمد حنیف طیب کا مقبوضہ جموں کشمیر میں مسلسل 98روز سے بھارتی فوج کے مظالم کے جاری رہنے اور کرفیو میں مزید اضافے پر شدید تشویش کا اظہار

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرحاجی محمد حنیف طیب نے مقبوضہ جموں کشمیر میں مسلسل 98روز سے بھارتی فوج کے مظالم کے جاری رہنے اور کرفیو میں مزید اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بد ترین ظلم قرار دیا اور کہا کہ یوم عاشورہ کے روز بھی کسی بھی قسم کی تقریب و تعزیتی پروگرامات کرنے کی اجازت نہ دینا ٬محرم الحرام کے جلسے و جلوسوں پر وحشیانہ تشدد ٬مسلسل گرفتاریوں اور ظلم و ستم کو جاری رکھنے جیسے عمل بھی کشمیریوں کی جدوجہد کو سبوتاز نہیں کرسکتے ٬ بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں میں مسلسل ناکا م ہوکر دنیا کے سامنے رسوائی حاصل کررہا ہے اسے چاہیے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرے اور بلاجواز کشمیریوں پر ظلم و زیادتی کو فوری طور پر بند کرے جبکہ نظر بند کشمیری رہنمائوں کو فی الفور رہا کرے اور انہیں مکمل سیاسی آزادی دے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت نہتے کشمیر ی عوام پرحقوق انسانی کی بدترین خلاف ورزیوں میںمصروف ہے بھارتی فورسزکی جانب سے یواین چارٹرکے خلاف ممنوعہ ہتھیارکے استعمال سے اب تک٬بچوں٬عورتوں٬بوڑھوں٬صحافی سمیت 115سے زائدکشمیر ی شہید جبکہ 15ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہیں ۔کشمیری عوام کی نسلوں کو تباہ کیاجارہاہے ٬پہلے نمازجمعہ کی ادائیگی سے روکا گیا ٬پھر نمازعیدالاضحی اور گائے کی قربانی سے روکا گیا اور اب حضرت امام حسین رضی اللهعنہ کی یاد منانے والوں پربھارت نے یزیدکی طرح ظلم وتشددکیا۔

بھارت آئے روزکشمیری عوام پر مظالم کے پہاڑتوڑرہاہے اس کے باوجود اقوام متحدہ نے مجرمانہ خاموشی اختیارکی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر اقوام متحدہ نے اپنی قرادادوں پرعمل کروانے کاذمہ دارانہ مظاہرہ کیاہوتا تو50سال پہلے کشمیری عوام کے امنگوں کے مطابق ریفرنڈم کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل ہوچکا ہوتا۔اور لاکھوں کشمیر ی شہیداور زخمی نہ ہوتے ۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی مظالم کشمیری عوام کوحق خودارادیت کی تحریک سے دستبردارنہیں کرسکتے اور نہ ہی پاکستان کی آوازکوکشمیریوں کے حق میں دباسکتے ہیں٬انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جتنی بھی اپوزیشن پارٹیاں ہیں وہ بھی بھارتی حکومت کے اس جارحانہ پروگرام کی شدید مذمت کررہی ہیں٬ لیکن نریندر مودی جو دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :