بھتہ خوری کی تازہ شکایات پر ابتک کی جانے والی کاروائی کی رپورٹ الگ دی جائی

ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد کی بات چیت

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ڈی آئی جی ٬ سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد نے سی آئی اے کے تینوں یونٹوں ایس آئی یو ٬ اے وی سی سی ٬ اور اے سی ایل سی کو مطلوبہ ٬ مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف فوری خصوصی مہم شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے تینوں یونٹس کے ایس ایس پیز سے گزشتہ 20دنوں کی کارکردگی کی رپورٹس طلب کر لیں٬ ڈی آئی جی ٬ سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ بھتہ خوری کی تازہ شکایات پر ابتک کی جانے والی کاروائی کی رپورٹ الگ دی جائے ٬ جبکہ اغواؤ برائے تاوان اور گاڑیوں کی چوری و چھیننے کی وارداتوں پر بھی کی جانے والی کاروایئوں کی بھی تفصیلات پیش کی جائیں ۔

ڈی آئی جی ٬ سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد نے ای آئی اے کے تینوں یونٹس کو مطلوبہ ملزمان اور ان کے مقدمات میں مفرور و اشتہاری ملزمان کی فہرستیں بھی پیش کرنے کے احکامات جاری کیئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بینک ڈکیتی ٬ بھتہ خوری ٬ اغواؤ برائے تاوان اور گاڑیوں کی چوری و چھیننے کے مقدمات اور وارداتوں کا فوری تدارک کرنے کے ساتھ ساتھ ملوث ملزمان کو ہر سورت گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور وارداتوں پر قابو پایا جائے٬ ڈی آئی جی ٬ سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا٬ جبکہ فرائض سے غفلت برتنے پر سخت ترین محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :