پولیس کی جانب سے عاشورہ محرم تک سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کو یقینی بنانا لائق ستائش اور قابل تحسین ہیں

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا جاری بیان

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے دفتر سے جاری بیان میں کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے عاشورہ محرم تک سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کو یقینی بنانا لائق ستائش اور قابل تحسین ہیں٬انہوں نے سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں کے نام شاباش کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اسی جوش وجذبے محنت اور جانفشانی سے محرم کے بقیہ دنوں میں بھی فول پروف سیکیورٹی اقدامات کا تسلسل جاری رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

تاکہ عمدہ حکمت عملی اور لائحہ عمل سے مجموعی کارکردگی کو مذید بہتر بنایا جاسکے٬انہوں نے تمام ضلعی ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کیں کہ پولیس افسران اور جوانوں کی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے اعزاز میں متعلقہ پولیس ہیڈکوارٹرز میں بڑا کھانا کا اہتمام کیا جائے جس کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی کرنا ۔

متعلقہ عنوان :