مسلم لیگ(ن) کا استاد قائد محمد علی جناح اور نصاب ملک و قوم کی خدمت ہے‘ ہماری قیادت اور کارکن سب کی سیاست کا منبع قائد اعظم کی تاریخی جدوجہد اور ہماری سیاست کا مقصد پاکستان کو دنیا کا مثالی ملک بنانا اور عوام کے مفادات کا تحفظ کرنا ہی

مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر کی بات چیت

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا استاد قائد محمد علی جناح اور نصاب ملک و قوم کی خدمت ہی․ ہماری قیادت اور کارکن سب کی سیاست کا منبع قائد اعظم محمد علی کی تاریخی جدوجہد اور ہماری سیاست کا مقصد پاکستان کو دنیا کا مثالی ملک بنانا اور عوام کے مفادات کا تحفظ کرنا ہی․ ملک کو کرپشن اور بد امنی کے اندھروں میں مبتلا کرنے والے سابق حکمران باشعور عوام کو استاد اور نصاب کی باتوں میں الجھا کر اپنے جرائم پر پردہ نہیں ڈال سکتی․پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور کارکنوں کی جمہوریت کے لئے تاریخ ساز قربانیوں کو تحریک انصاف کی منفی سیاست کے ساتھ ملانے والے یہ مت بھولیں کہ ایوب خان کو ڈیڈی کون کہتا تھا اور ایوب خاں کے مارشل لا کی چھتری تلے کس کی سیاسی رونمائی ہوئی تھی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کو اپنی حکمرانی کے بدترین ادوار کو یاد کرکے توبہ کرنی چائیے لیکن پیپلز پارٹی نے ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرنے کی بجائے پاکستان کی خالق جماعت پر انگلیاں اٹھانا شروع کردی ہیں․ پاکستان کے باشعور عوام پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی سیاسی ملی بھگت سے بخوبی واقف ہو چکے ہیں․ ایوب٬ اور مشرف آمریت کی نرسریوں سے جنم لینے والے پاکستانی عوام کی سیاسی شعور اور جمہوری سوچ کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے سیاسی سبق قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کو بنایا اور قائد اعظم کی ذات سے سیاسی رہنمائی لے کر پاکستان اور قوم کی خدمت کا بیڑا اٹھایا؛ ماضی میںپاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومتوں کو پیپلز پارتی اور تحریک انصاف جیسی سیاسی جماعتوں کی سیاسی سازشوں کا شکار نہ کیا جاتا تو آج پاکستان دنیا کی سپر طاقت بننے کے قریب پہنچ چکا ہوتا․ عوام بخوبی واقف ہیں کہ روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر کس طرح انہیں بے وقوف بنایا گیا اور معصوم پاکستانیوں سے گھر بھی چھینے کپڑے تار تار کئے اور عام پاکستانی کی روٹی کا نوالہ بھی اپنے حواریوں اور اقربا کے حوالے کرکے پاکستان میں بد عنوانیوں اور غربت و افلاس کا نیا طوفان بپا کیا․ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت و رہنمائی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) تمام آمروں اور ان کی نرسریوں میں جنم لینے والی نام نہاد سیاسی قوتوں کا بھرپور مقابلہ کرتی رہی ہے اور مستقبل میں بھی کرتی رہے گی․