پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے پارلیمنٹ اور جمہوریت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ‘سسٹم اور پارلیمنٹ کے ساتھ ریاست مضبوط ہوتی ہے‘پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کوسنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا‘خفیہ اجلاسوں کی باتیں باہر آنا افسوسناک ہے‘عمران خان کے فیصلوں کی وجہ سے نواز شریف دن بدن مضبوط ہوتے جارہے ہیں ‘عمران خان جیسا نواز شریف کا خیرخواہ کوئی نہیں وہ ہی ان کے سب سے بڑے خیرخواہ ہیں‘راستے بند کرنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ٬ ٹائر جلا دو راستے خود ہی بند ہو جاتے ہیں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی سکھر میں پریس کانفرنس

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے پارلیمنٹ اور جمہوریت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے٬ سسٹم اور پارلیمنٹ کے ساتھ ریاست مضبوط ہوتی ہے‘پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کوسنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا‘خفیہ اجلاسوں کی باتیں باہر آنا افسوسناک ہے‘عمران خان کے فیصلوں کی وجہ سے نواز شریف دن بدن مضبوط ہوتے جارہے ہیں ‘عمران خان جیسا نواز شریف کا خیرخواہ کوئی نہیں وہ ہی ان کے سب سے بڑے خیرخواہ ہیں‘راستے بند کرنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ٬ ٹائر جلا دو راستے خود ہی بند ہو جاتے ہیں۔

وہ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے پارلیمنٹ اور جمہوریت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے٬ سسٹم اور پارلیمنٹ کے ساتھ ریاست مضبوط ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کوسنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگاخورشید شاہ نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی خبر باہر آنے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اندر کی باتیں باہر آرہی ہیں ٬کوئی بھی خفیہ بات کرو باہر آجاتی ہے۔

اپوزیشن رہنما کاتحریک انصاف کے دھرنوں اور مظاہروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ایسے فیصلوں کی وجہ سے نواز شریف دن بدن مضبوط ہوتے جارہے ہیں اور عمران خان جیسا نواز شریف کا خیرخواہ کوئی نہیں وہ ہی ان کے سب سے بڑے خیرخواہ بنے ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف کی اسلام آباد ریلی کے بارے میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ راستے بند کرنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ٬ ٹائر جلا دو راستے خود ہی بند ہو جاتے ہیں۔16اکتوبر کوکارساز سے نکالی جانے والی پیپلز پارٹی کی سلام شہداء ریلی کے بارے میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کارساز ریلی کا شہداء سے تعلق ہے اور یہ ریلی سندھ کے لئے نہیں صرف کراچی لے لئے ہے۔