چیف جسٹس انور ظہیر جما لی کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 17اکتوبر کو ہو گا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) چیف جسٹس انور ظہیر جما لی کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 17اکتوبر کو منعقد ہو گا جس میں لاہور ہائیکورٹ میں 14نئے ججزکی تقرری اور چار ججوں کو مستقل کرنے پر غور کیاجائیگا۔سپریم جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جن وکلاء کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان میں ڈسٹرکٹ سیشن جج اٹک سہیل ناصر٬سیشن جج گوجرانوالہ حبیب اللہ عامر٬ سیشن جج سلیم طارق افتخار احمد٬سیشن جج قصور مجاہد مستقیم٬ سیشن جج فیصل آباد عابدحسین قریشی سیشن جج عبدالستار٬ جواد حسن٬ڈپٹی اٹارنی جنرل مزمل اختر شبیر٬طارق سلیم٬ آغا محمد علی٬ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مدثر خالد عباسی٬ بشیر احمد پراچہ٬ عزیز احمد٬ اے آر اورنگزیب٬ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب امجد گورال٬احمد رضاگیلانی شامل ہیں۔

اجلاس کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے 4ایڈیشنل ججز کی مستقل تقرری کا معاملہ بھی زیر غور لایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :