وزیراعلیٰ پنجاب کا رینالہ خورد میں چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اوکاڑہ کے علاقے رینالہ خورد میں چھت گرنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :