جماعت اسلامی کا 22 اور 23 اکتوبر کواجتماع عام انتظامات اور حاضری کے لحاظ سے تاریخ سا زہوگا ٬مشتاق احمد خان

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا 22 اور 23 اکتوبر کواجتماع عام انتظامات اور حاضری کے لحاظ سے تاریخ سا زہوگا اور یہ اجتماع عام کے اہداف کے طرف پیش رفت ہورہی ہے ۔اس اجتماع عام سے اسٹیٹسکو کے دیواروں کو آخر ی دھکا دیںگے ۔کرپشن کے سومنات کو توڑنے کے لیے یہ اجتماع عام کاری ضرب ثابت ہوگا اور غلامی کی زنجیریں توڑ کر اقبال اور قائد کے پاکستان کو شرمند ہ تعبیر بنائیں گے ۔

ایسا پاکستان بنائیں گے جس میں عوام بجلی ٬ تعلیم ٬ صحت کی سہولیات اور امن سے محروم نہ ہو ۔ جو استعمار کا مقروض نہ ہو۔ اجتماع عام میں صوبہ بھر سے لاکھوں افراد شریک ہوں گے ۔ تیاریاں آخری مراحل میں ہے ۔

(جاری ہے)

اضاخیل کا اجتماع عام 2018کے انتخابات کو انقلاب بنانے کا نقطہ آغاز ہوگا۔ اجتماع عام کے لیے ہر ضلع ٬یونین کونسل اور ہر گلی و کوچہ میں تحریک برپا ہے۔

کارکنوں اور قیادت میں آگے بڑھنے کا عزم ہے خواتین اور نوجوان دینی جذبہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ایک کروڑ انسانوں کو جماعت اسلامی اور اجتماع کا پیغام پہنچارہے ہیں۔ وہ مرکز اسلامی پشاور میں پریس کانفرنس سے خطا ب کر رہے تھے ۔اس موقع پر صوبائی جنر ل سیکرٹری عبدالواسع ٬ نائب امرا ڈاکٹر محمد اقبا ل خلیل ٬ نورالحق اور سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال بھی موجود تھے ۔

مشتاق احمد خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اجتماع عام میں خیبرپختونخوا کے تمام ممبران صوبائی و قومی اسمبلی ٬ اراکین سینٹ ٬ ضلع و تحصیل ناظمین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ ترکی کے صدر طیب اردگان کو اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور جماعت اسلامی کا وفد ترکی میں موجود ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پوری لیڈر شپ ہمارے اس سفر میں ساتھ دیںجو ہم نے کرپشن سے پاک ایک اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے شروع کیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ اس اجتماع عام سے ہندوستان کو بھی یہ پیغام دیں گے کہ پوری قوم ملک کے دفاع کے لیے پاک فوج کے پشت پر کھڑی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اسلام اور دستو ر پاکستان نے خواتین کو حقوق دیے ہیں اور رسم و رواج اس میں رکاوٹ ہے اس اجتماع میں بڑی تعداد میں خواتین کو شریک کروا کر یہ پیغام دیں گے کہ یہ تمام رکاوٹیں توڑیں گے اور خواتین کو معاشرے میں ان کا جائز حق دلائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ مرکز صوبہ خیبرپختونخوا کا ہاتھ مروڑ رہا ہے اوران کو اپنے جائز حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے سی پیک اور این ایف سی میں صوبے کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے ٹوبیکو سس ٬ تیل و گیس کی رائیلی سے محروم رکھا جارہا ہے اجتماع عام میں صوبے کے حقوق کے لیے طاقتور آواز اٹھائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :