حکومت دفاعی شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے کو اہمیت دیتی ہے٬ اسحاق ڈار

فورسز کی ملک کیلئے دی گئی قربانیوں کو قدر کی نگا سے دیکھتے ہیں آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ نے دہشتگردوں کیخلاف اہم کردار ادا کیا ہے٬ایئر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت دفاعی شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے کو اہمیت دیتی ہے٬ حکومت فورسز کی جانب سے ملک کیلئے دی گئی قربانیوں کو قدر کی نگا سے دیکھتی ہے٬ آپریشن ضرب عضب میں پاکستان ایئر فورس نے دہشتگردوں کے خلاف اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ نے ان خیالات کا اظہار ایئر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات دوران کیا ہے٬ ایئر چیف نے وزیر خزانہ کو ایئر فورس کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا اور فورسز کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے حکومت کی مدد کو بھی سراہا٬ وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور فورسز کو جدید ٹیکنالوجی دینے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی ٬ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے اور آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کی کمر توڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے٬ حکومت دفاعی شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے کو اہمیت دیتی ہے٬ حکومت فورسز کی جانب سے ملک کیلئے دی گئی قربانیوں کو قدر کی نگا سے دیکھتی ہے٬ آپریشن ضرب عضب میں پاکستان ایئر فورس نے دہشتگردوں کے خلاف اہم کردار ادا کیا ہے۔

۔( وقار/شہزاد پراچہ)