سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 17اکتوبر کو ہو گا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء)چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جما لی کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 17اکتوبر کو منعقد ہو گا ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ میں 14نئے ججزکی تقرری اور چار ججوں کو مستقل کرنے پر غور کیاجائیگا۔جن وکلاء کے ناموں پر غور کیا جائے گا ان میں ڈسٹرکٹ سیشن جج اٹک سہیل ناصر٬سیشن جج گوجرانوالہ حبیب اللہ عامر٬ سیشن جج سلیم طارق افتخار احمد٬سیشن جج قصور مجاہد مستقیم٬ سیشن جج فیصل آباد عابدحسین قریشی سیشن جج عبدالستار٬ جواد حسن٬ ڈپٹی اٹارنی جنرل مزمل اختر شبیر٬طارق سلیم٬ آغا محمد علی٬ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مدثر خالد عباسی٬ بشیر احمد پراچہ٬ عزیز احمد٬ اے آر اورنگزیب٬ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب امجد گورال٬احمد رضاگیلانی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے 4ایڈیشنل ججز کی مستقل تقرری کا معاملہ بھی زیر غور لایاجائے گا۔اجلاس میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی٬ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ٬ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف٬ وزیر قانون زاہد حامد٬نمائندہ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ کی4 سینئر ججز شرکت کریں گے۔سپریم جو ڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ بلڈنگ میں منعقد ہو گا ۔ظفر ملک