سبی٬محرام کے دوران بہترین حفاظتی انتظامات پر ڈی آئی جی پولیس نے آفیسران میں اعزازی اسناد کی تقسیم کیں

محرم میں سبی پولیس کی کارکردگی قابل فخر رہی ہے ٬ایس ایس پی سردار حسن موسیٰ خیل

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:42

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) محرام الحرام کے دوران بہترین حفاظتی انتظامات پر ڈی آئی جی پولیس سبی رینج کی جانب سے پولیس آفیسران میں اعزازی اسناد کی تقسیم ٬محرم الحرام میں سبی پولیس کی کارکردگی قابل فخر رہی ہے ٬سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس سردار حسن موسیٰ خیل٬تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے بہترین انتظامات اور پولیس کی اعلیٰ کارکردگی پر ڈی آئی جی پولیس سبی رینج انتصار الحسین جعفری کی جانب سے سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس سردار حسن موسیٰ خٰل نے سبی پولیس کے آفیسران میں اعزازی و تعارفی اسناد تقسیم کی گئیں ٬تعارفی اسناد حاصل کرنے والوں میں سٹی سرکل کے ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس میر اکرم گشکوری٬ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر میر بلک شیر مری٬انسپکٹر حاجی طارق نواز مری٬انسپکٹر مختیار احمد ٬سب انسپکٹر ڈسٹرکٹ انٹیلی جینس بیورو بابو نذر محمد رند ٬سب انسپکٹر محمد اکبر رند و دیگر شامل ہیں اس موقع پر سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس سردار حسن موسیٰ خیل نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سبی پولیس کی کارکردگی بہتر رہی ہے اور اس ضمن میں سبی پولیس کے جوانوں نے اپنے فرائض جانفشانی اور ایمانداری کے ساتھ انجام دیئے ہیں جس کی بنیاد پر ڈی آئی جی سبی رینج انتصارالحسین جعفری کی جانب سے اعزازی اسناد پولیس افسران میں تقسیم کی جارہی ہیں تاکہ فرائض انجام دینے والوں کے حوصلے بلند ہوں ۔

متعلقہ عنوان :