کوئٹہ٬بازئی قبیلے کے نوجوانوں پر مشتمل وفد کی امان اللہ بازئی ایڈووکیٹ سے ملاقات

نوجوانوں سے بحیثیت قبیلہ درپیش مشکلات وچیلنجز پر تفصیلی گفتگو

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء)بازئی قبیلے کے نوجوانوں پر مشتمل ایک وفد نے امان اللہ بازئی ایڈووکیٹ سے ملاقات کی اس موقع پر امان اللہ بازئی ایڈووکیٹ نے نوجوانوں سے بحیثیت قبیلہ درپیش مشکلات وچیلنجز پر تفصیلی گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ آج ہم ہر قسم کے تعصب سے بالا تر رہ کر یہ ادراک کر نا ہو گا کہ اپنے آبائو اجداد کے تاریخی اراضی کی دفاع اور قبضہ گیری کے خلاف فعال ومتحرک کردار ادا کرنا ہو گا اور سازی سوچ کے تحت منفی منصوبہ بند طرز عمل کے ذریعے ہمارے اراضی کی اہمیت کے پیش نظر لینڈ ما فیا کی مرکزی نقہ نگاہ بننے کے ساتھ ساتھ مخصوص مقتدر ادارے بھی قبضہ گیری کے میدان میں عملی طور پر موجود ہے جو سراسر ظلم اور نا انصافی ہے اور ہم بحیثیت قبیلہ محب وطن ہونے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی ترقی اور جدت کے بھر پور تائید کر تے ہیںکیونکہ ہم معاشرے میں مثبت وپرامن تبدیلیوںکو اپنے وقار اور ترقی کا ضامن سمجھتے ہیں مگربد قسمتی سے ہمارے قبیلے کے اراضی پر ہمیں بے بس بنا کر جس ترقی کی راک الپی جا رہی ہے وہ ہر گز ترقی کا متبادل نہیں ہے بلکہ یہ سازشی طریقوں سے ہمارے اراضیوں پر قبضہ گیری کو تقویت فراہم کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے اور ہم اس حقیقت سے بخوبی واقف ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں میں قبائل کے اراضی پر قبائل ہی کی ملکیت تسلیم کی جا تی ہے مگر بازئی قبیلے کے ساتھ امتیازی سلوک رواں رکھ کر ان کے آبائی اراضی پر قبضے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے جوکہ بازئی قبیلے کو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے اور ہم اپنے قبائل کے اراضی کی دفاع کے ساتھ ساتھ بدلتی ہوئی حالات پر فوری نظر رکھنے کے ساتھ قبیلے کو آگاہ اور منظم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیںرکھیں گے لہٰذا ضرور ت اس امر کی ہے کہ قبیلے کا ہر نوجوان اپنے ذمہ داریوں کا احساس کر تے ہوئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے محر کے بعد قبیلے کے کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔