موجودہ حکومت کا مسئلہ کشمیر کے حل پر خاموش سمجھ سے بالاتر ہے ٬ ڈاکٹر صاحب جان لاشاری

کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے٬حکمران مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار کیوں ادا نہیں کر ر ہے سمجھ سے بالا تر ہے٬ چیئرمین لاشاری قومی موومنٹ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:42

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) لاشاری قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر صاحب جان لاشاری ڈویژنل صدر محمد علی لاشاری کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کو بند کرانے کیلئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا پاکستان کا کشمیر کے ساتھ اٹوٹ کا رشتہ ہے موجودہ حکومت کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے میں کیوں خاموش ہے یہ سمجھ سے بالاتر ہے افواج پاکستان کی قربانیاں لازوال قربانیاں ہیں قوم جنرل راحیل شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر بادینی اقوام کے سربراہ سردار عزیز اللہ خان بادینی کا LQMکی حمایت کے ا علان کے بعد ’’ آن لائن ‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر شمس الدین بادینی ٬میر ثناء اللہ خان بادینی٬ میر مٹھا خان بادینی ٬لعل محمد بادینی اور رسول بخش بادینی سمیت سیکڑوں افراد بھی موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی جارحیت کو بند کرانے کیلئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

پاکستان کا کشمیر کے ساتھ اٹوٹ کا رشتہ ہے مگر موجودہ حکمران کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار کیوں ادا نہیں کر ر ہے یہ سمجھ سے بالا تر ہے ان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج کی پاکستان کیلئے لا زوال قربانیاں ہیں قوم آج بھی جنرل راحیل شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان کا کہنا تھا کہ سردار عزیز اللہ خان بادینی کا LQMکی حمایت کرنے پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں LQMکسی قوم کی ترجمانی نہیں کر رہی ہے بلکہ LQMایک سیاسی جماعت ہے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کو دعوت دیتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ سردار عزیز اللہ خان بادینی نے حمایت کر کے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کی ہے امید ہے کہ وہ LQMپاکستان میں باقائدہ شمولیت کا اعلان بھی بہت جلد کریں گے ۔