کوئٹہ٬چیف سیکرٹری کا عاشورہ محرم کے سیکیورٹی انتظامات پر تمام کمشنروں ٬ ڈپٹی کمشنر وں ٬ پولیس ٬ لیویز ٬ ایف سی اور فوج کو مبارکباد

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں عاشورہ محرم کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر تمام کمشنروں ٬ ڈپٹی کمشنر وں ٬ پولیس ٬ لیویز ٬ ایف سی اور فوج کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے سیکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری نے کہا ہے کہ امن و امان بر قرار رکھنے میں تمام متعلقہ اداروں کا کردار انتہائی شاندار رہا جس کے نتیجے میں عاشورہ کے دوران امن بر قرار رکھنے میں کامیابی ملی۔

چیف سیکرٹری نے توقع ظاہر کی ہے کہ صوبے میں امن بر قرار رکھنے جبکہ فر قہ وارانہ ہم آہنگی اور یکجہتی کے فروغ کے لئے انتظامیہ سیکیورٹی فورسز عوام اور علماء کرام اپنا کردار آئندہ بھی احساس ذمہ داری کے ساتھ نبھاتے رہینگے۔