کوئٹہ٬ تمام مقامی زکواة چیئر مینوں کو ریکارڈ جمع کروانے کی تاکید

ڈسٹرکٹ زکواةآفیسر کوئٹہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ زکواةآفیسر کوئٹہ کے ایک پریس ریلیز میں تمام چیئرمین مقامی زکواة کمیٹی ضلع کوئٹہ کو مطلع کیا گیا ہے کہ انکی چیئرمین شپ برائے سہ سالہ مدت اپریل 2016کو مکمل ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں متعد بار تمام چیئرمینوں کو بذریعہ اخبارات دفتری مر اسلہ جات اور ٹیلی فون رابطہ کرنے کے باوجود بیشتر چیئرمین صاحبان تاحال اپنی کمیٹی کا ریکارڈ ٬ چیک بک٬ مہر وغیرہ دفتر ہذا میں جمع نہیں کروائے۔

لہذا ایک بار پھر تمام متعلقہ چیئر مینوں کو سختی سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ جلد از جلد مذکورہ ریکارڈ ڈسٹرکٹ زکواة آفیسر کوئٹہ کے آفس میں جمع کروائیں۔ بصورت دیگر ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو پیش نہ ہونے کی صورت میں تمام تر ذمہ داری متعلقہ چیئرمینوں پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :