کوئٹہ٬صوبائی پبلک سروس کمیشن کے تحت منعقدہ آن لائن ایم سی کیوز ٹیسٹ کے کامیاب امیدواران کا اعلان

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:35

․کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء)بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ایک پریس ریلیز کے مطابق کمیشن کے ایک پریس ریلیز کے مطابق کمیشن کے تحت 10اکتوبر 2016کومنعقدہ آن لائن ایم سی کیوز ٹیسٹ میں سینئر رجسٹرار نیورولوجی ( بی 18-)کی آسامی کے لئے انجم ولد الطاف حسین ٬ نصیب اللہ ولد شجاع خان ٬ سینئر رجسٹرارپروستھٹک ڈنیٹسٹری( بی 18-) کے لئے شہ مرید ولد برکت علی اور میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجسٹ (بی 16-) کی آسامی کے لئے عبداللہ ولد محمد حسین کامیاب قرار پائے ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز کی تاریخ اور وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔