کوئٹہ ٬ پولیس ٬ لیویز ٬ ایف سی ٬ پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی انتھک محنت کے باعث محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں کامیابی ملی٬ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبد الواحد کاکڑ نے کوئٹہ میں محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے پر امن اختتام پر اطمنان کا اظہار کر تے ہوئے پولیس ٬ لیویز ٬ ایف سی ٬ پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کی انتھک محنت کے باعث محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے میں کامیابی ملی۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی کوئٹہ میں امن و امان کے قیام کے سلسلے میں پولیس٬ قانون نافذ کر نے واے ادارے اور ضلعی انتظامیہ بھر پور کردار ادا کر یں گے۔ انہوں نے عاشورہ محرم کے دوران مذہبی ہم آہنگی٬ بھائی چارے اور اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے پر علماء کرام کا شکریہ ادا کیا۔