محر م الحرام کے دوران دیامر پولیس کسی بھی ناخو شگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے دن رات الرٹ رہی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:31

دیامر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) محر م الحرام کے دوران امن امان بر قرار رکھنے کیلئے دیامر بھر میں سیکورٹی کے تسلی بخش انتظامات کئے گئے ۔ ڈی آئی جی دیامر ڈویژن خر م شعیب کے احکامات پر دیامر پو لیس کسی بھی ناخو شگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے دن رات الرٹ رہی ۔ سیکورٹی اداروں کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے کو ئی ناخو شگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔

(جاری ہے)

پو لیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی دیامر ریجن خود سیکورٹی کا وقتآ فوقتآ جائزہ لیتے رہے اور دیامر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام انتہائی مو ثر بنایا گیا تھا ۔ با الخصوص 9 اور10 محر م کو دیامر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے بند رکھا اور راہگیروں کی تلاشی کا سلسلہ شام کے 7:00 بجے تک جاری رہا ۔ اس دوران ڈی آئی جی دیامر نے دیامر پو لیس کو اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور جانفشانی سے دینے پر مبارک باد اور شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :