حکو مت کی ہدایت کے بعد محکمہ تعمیرات عامہ دیامر نے چلاس کی سڑکوں کی مر مت کا کام شروع کر دیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:31

دیامر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) حکو مت کی ہدایت کے بعد محکمہ تعمیرات عامہ دیامر نے چلاس شہر کی سڑکوں کی مر مت کا کام شروع کر دیا ۔چیف انجینئر تعمیرات عامہ دیامر بشارت اللہ کے مطابق شہر کی سڑکوں کی توسیع و مرمت کا منصو بہ چھ ماہ کی مدت میں مکمل ہو گا ۔ منصو بے میں چلاس شہر کی مین سڑک سمیت ٹائو ن کی سڑکیں بھی شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ ڈی سی چوک سے سرکاری کالو نی ٬ بلدیہ آفس اور بوائز ہائی سکو ل کی سڑک بھی منصو بے میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

منصو بے پر 10 کروڑ رو پے لاگت آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت کی ہدایت کے مطابق سڑکوں کی مر مت کا کام مقررہ مدت تک پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔ کام کے معیار اور رفتار پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر و ٹائون ایریاز کی سڑکو ں کی مر مت کے بعد عوام کا ایک بڑا دیر ینہ مطالبہ پو را ہو جائے گا اس کے شہر یوں اور شہر میں چلنے والی والی ٹرانسپورٹ کو بڑا فائدہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ زیر التواء ترقیاتی منصو بوں کو مکمل کر نے کیلئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے بعد یہ منصو بے بھی مکمل کیئے جائیں گے۔