باربنچ تنازع میں سپروائزری کمیٹی کی جانب سے وکلا کو شوکاز نوٹس جاری

اقدام کے خلاف لاہور ڈسٹرکٹ بار کے وکلا کی جانب سے عدالتوں کا بائیکاٹ٬٬ مقدمات کی سماعت متاثر ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) باربنچ تنازع میں سپروائزری کمیٹی کی جانب سے وکلا کو شوکاز نوٹس جاری کئے جانے کے اقدام کے خلاف لاہور ڈسٹرکٹ بار کے وکلا کی جانب سے عدالتوں کا بائیکاٹ٬وکلا بائیکاٹ کے باعث مقدمات کی سماعت متاثر ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا۔ضلعی عدلیہ کے ججز سے بدتمیزی کرنے والے وکلا کے لائسنس معطل کئے جانے پر سپروائزری کمیٹی کے اقدام کے خلاف لاہور بار کے وکلا نے عدالتوں کا جزوی بائیکاٹ کیا۔

(جاری ہے)

ہڑتال کے باعث وکلا لاہورکی سیشن ٬سول اور خصوسی عدالتوں میں اہم نوعیت کے مقدمات میں بھی پیش نہ ہوئے۔جبکہ فوری اورعمومی نوعیت کے مقدمات میں وکلاکی جانب سے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ہزاروں مقدمات کی سماعت متاثر ہوئی جس کی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔وکلا عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ججز سے بدتمیزی کرنے والے وکلا کے خلاف کاروائی کرنا پنجاب بار کونسل کا اختیار ہے عدالت عالیہ کی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں قائم سات رکنی سپروازری کمیٹی کی تشکیل غیر قانونی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔(بخت گیر)

متعلقہ عنوان :