جماعت اہلسنّت نے پاکستان زندہ باد کنونشن کی تیاریاں تیز کردیں

علامہ سید ریاض حسین شاہ و عہدیداران کا مختلف اضلاع کا دورہ٬ اہم شخصیات سے ملاقات کرکے کنونشن میں شرکت کی دعوت

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:28

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) جماعت اہلسنّت نے 29اکتوبر کو راولپنڈی میں ہونیوالے پاکستان زندہ باد کنونشن کی تیاریاں تیز کردی ہیںاس سلسلہ میں جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ اور دوسرے عہدیداران اضلاع کا دورہ کررہے ہیں جبکہ جماعت اہلسنّت کا وفد اہم شخصیات سے ملاقات کرکے انہیں کنونشن میں شرکت کی دعوت دے رہا ہے۔

جماعت اہلسنّت کے ترجمان کے مطابق سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربرا ہ صاحبزادہ حامد رضا٬ نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی محمد حنیف طیب٬ جے یو پی نورانی کے صدر ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر ٬ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی٬ پیر نقیب الرحمن٬ پیر عتیق الرحمن فیض پوری٬ علامہ رضا ثاقب مصطفائی اور صاحبزادہ نور الحق قادری نے کنونش میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان زندہ باد کنونشن قومی یکجہتی کا عظیم مظہر ثابت ہو گا کیونکہ اس کنونشن میں سندھی ٬ بلوچی٬ پنجابی ٬ پٹھان ٬ کشمیری اور گلگتی شریک ہوکر پاکستانیت کے جذبوں کا اظہار کریں گے۔ پاکستان زندہ باد کنونشن لسانی اور علاقائی تعصبات کے خاتمے کا سبب بنے گا۔ کنونشن کے موقع پر پاکستان کو عظیم تر بنانے کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا اور ملک دشمنوں کی سازشوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :