منی لانڈرنگ کیس میں قائد ایم کیو ایم لندن کے بری ہونے پر خوشی کا دن ہے٬واسع جلیل

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:28

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ لندن کے راہنما واسع جلیل نے کہا ہے کہ آج ہمارے کے لیے خوشی کا دن ہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ نے منی لانڈرنگ کیس سے قائد ایم کیو ایم لندن کو بری کر دیا گیا ہے٬ ایم کیو ایم لندن کے رہنما واسع جلیل نے الطاف حسین کے منی لانڈرنگ کیس سے بری ہونے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ خدا کا شکرہے کہ منی لانڈرنگ کیس ختم ہو گیا ہے٬ واضح رہے کہ الطاف حسین٬ محمد انور اور سرفراز مرچنٹ کو سکاٹ لینڈ یارڈ نے منی لانڈرنگ کیس سے بری کر دیا ہے٬ منی لانڈرنگ کیس ناکافی ثبوتوں کی بنا پر ختم کیا گیا ہے۔۔( وقار)

متعلقہ عنوان :