پاک بھارت کشیدگی ٬ بھارت نے پاکستان کیلئے چائے کی برآمد میں کمی کردی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:26

چنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث بھارت کی جانب سے پاکستان کیلئے چائے کی برآمد میں کمی آئی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا ‘‘کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں اضافے کی وجہ سے بھارت کی جانب سے پاکستان کو چائے کی برآمد ت میں کمی دیکھی گئی ہے ۔جنوری سے اگست 2016کے دوران پاکستان کو چائے کی برآمد 36فیصد سے 7.46ملین کلوگرام تک گر گئی ہے ۔بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر جارحیت کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ۔بھارت کی جانب سے چائے کی ترسیل پاکستان کو دبئی کے راستے کی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :