پاکستان اسٹاک مارکیٹ ٬نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

امریکی قونصل جنرل کی جانب سے پاکستان اسٹا ک ایکسچینج کے دورے کے باعث سرمایہ کار متحرک دکھائی دیئی لله

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوزبردست تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس ملکی تاریخ نئی بلندترین سطح پر بند ہوا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں5ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔امریکی قونصل جنرل کی جانب سے جمعرات کو پاکستان اسٹا ک ایکسچینج کے دورے کے باعث سرمایہ کار متحرک دکھائی دیے ٬بینکنگ ٬اسٹیل ٬گیس ٬کیمیکل اور توانائی کے شعبے میں خریداری کی ٬ جس کی وجہ سے کاروبار کے دوران کے ایس ای انڈیکس 41500اور41600پوائنٹس کی 2بالائی حد کو عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا تاہم تکنیکی کریکشن کے سبب کے ایس ای انڈیکس 41400پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ۔

جمعرات کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں8.07پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس41403.97پوائنٹس سے بڑھ کر41412.04پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس28395.77پوائنٹس سے بڑھ کر28429.38پوائنٹس ہوگیاجبکہ کے ایس ای30 انڈیکس24.59پوائنٹس کی کمی سی22637.64پوائنٹس پربندہوا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں5ارب99کروڑ1لاکھ26ہزار221روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم84کھرب21ارب72کروڑ96لاکھ87ہزار232روپے سے بڑھ کر84کھرب27ارب71کروڑ98لاکھ13ہزار453روپے ہوگیا۔

جمعرات کومارکیٹ میں44کروڑ7لاکھ37ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو14ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ پیرکے روز36کروڑ30لاکھ50ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو11ارب روپے تک محدودرہی تھی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کے روز مجموعی طورپر458کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سی211کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ٬233میںکمی اور14کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔

کاروبارکے لحاظ سے بینک آف پنجاب6کروڑ40لاکھ٬عائشہ اسٹیل مل1کروڑ88لاکھ٬عسکری بینک1کروڑ75لاکھ٬این آئی بی بینک لمیٹڈ1کروڑ38لاکھ اورسوئی نادرن گیس کمپنی1کروڑ29لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیںاتارچڑھائوکے اعتبارسے یونی لیورفوڈز کے بھائومیں264.99روپے اورانڈس موٹرکارکمپنی کے بھائومیں76.31روپے کااضافہ جبکہ نیسلے پاکستان کے بھائومیں99.20روپے اوروائیتھ پاک لمیٹڈکے بھائومیں86.74روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی۔

متعلقہ عنوان :