محرم الحرام کے موقع پر بہترین سیکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات پر سیکیورٹی اداروں اور بلدیاتی اداروں کے افسران وملازمین کو مبارکباد

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) سجن یونین (سی بی ای)کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ کراچی جیسے حساس شہر میں محرم الحرام کے 8 تا 10 محرم کے دوران مجالس ٬جلوسوں کی گذرگاہوں پر بہترین سیکیورٹی ؂اورصحت وصفائی کے انتظامات کرنے پر تمام سیکورٹی ادارے اور کے ایم سی وڈی ایم سیز کے بلدیاتی اداروں کے سربراہان٬افسران وملازمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔

امن وامان کو قیام رکھنے ۔

(جاری ہے)

صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرکے ان اداروں نے عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔سید ذوالفقار شاہ نے 9اور10محرم کی مجالس میں شرکت کی اور مرکزی جلوس میں بھی شریک ہوئے اس دوران بہترین انتظامات پر عملے کو شاباش دی۔کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے ہزاروں ملازمین نے انتظامات میں حصہ لیا۔اس دوران منتخب ڈپٹی میئر کراچی٬چیئرمین بلدیہ جنوبی٬چیئرمین بلدیہ شرقی مرکز ی جلوس کے انتظامات کا سرکاری افسران کے ہمراہ جائزہ لیتے رہے جس سے ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔