محکمہ انسداددہشت گردی نے فقیرآباد میں کاورائی کرکے ایک دہشت گردکوگرفتارکرلیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء)محکمہ انسداددہشت گردی نے فقیرآباد میں کاورائی کرکے ایک دہشت گردکوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے مطابق محکمہ انسداددہشتگردی کا کچھ روز قبل قاضی کلے میں دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہواتھا جس میں ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ دو فرار ہوگئے تھے جن میں ایک کو گرفتار کیا گیا گرفتار دہشتگرد کے نام کی شناخت عامر سے ہوئی جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہیملزم نے وارسک روڈ پر ایک مسجد میں بارود سے بھری ڈرم چھپا رکھی تھی2009 میں فوجی نامی شخص سے پندرہ لاکھ کا بھتہ امداد نامی شخص سے 15لاکھ کا ٬ ملک منان نامی شخص سے 20لاکھ ٬ ملک عزیز نامی شخص سے 10 لاکھ ٬2007 میں ایک شخص سے بھتہ نہ ملنے پر اسکی گھر پر فائرنگ کی2004 میں بھتہ نہ ملنے پر جانان نامی شخص کے گھر پردھماکہ کیااور2004میں خائستہ اکبر نامی شخص کے گھر پر حملہ کیا اور بھتہ وصول کیاملزم اسکے علاوہ اغواکاری کے کئی واردات میں ملوث ہے۔

سی ٹی ڈی نے ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا