پنشن کی مد میں موصول ہونے والی رقم سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو بلاتاخیر پنشن ادا کی جائے٬ میونسپل کمشنرکراچی

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ترجیحات میں تنخواہوںاور پنشن بروقت ادائیگی سرفہرست ہے٬ بینکس معمولی کاغذی کارروائی کو پنشن کی ادائیگی میں رکاوٹ نہ بنائیں٬ ڈاکٹربدرجمیل

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنرڈاکٹر بدر جمیل نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کانوٹس لیتے ہوئے سینئر ڈائریکٹر فنانس محمد ریحان خان اور ڈائریکٹر پنشن عبدالجبار بھٹی کو ہدایت کی کہ حکومت سندھ کی جانب سے پنشن کی مد میں موصول ہونے والی رقم سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو بلاتاخیر پنشن ادا کی جائے اور دفتری کارروائی کو پنشن کی ادائیگی میں رکاوٹ نہ بننے دیا جائے انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ترجیحات میں تنخواہوںاور پنشن بروقت ادائیگی سرفہرست ہے انہوں نے کہا کہ کے ایم سی یہ کوشش کررہی ہے کہ ہرماہ باقاعدگی کے ساتھ ملازمین کی تنخواہ اور پنشن بغیر کسی تاخیر کے ادا کردی جائے انہوں نے کہا کہ ریٹائر ہونے والے ملازمین نے کے ایم سی کے لئے جوخدمات انجام دی ہیں وہ نہ صرف قابل تحسین ہیں بلکہ اب ہمارا یہ فرض بنتاہے کہ ان کے بقایاجات اور پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنائیں ٬میونسپل کمشنر ڈاکٹر بدرجمیل نے متعلقہ بینک جہاں پنشنز کے اکائونٹس ہیں ہدایت کی ہے کہ وہ معمولی کاغذی کارروائی کو پنشن کی ادائیگی میں رکاوٹ نہ بنائیں انہوں نے کہا کہ محکمہ مالیات کے موجودہ سیٹ اپ کو بہتر بنانے پر کام کیا جا رہاہے اور آئندہ ایک مربوط نظام کے تحت ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی بروقت کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :