برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم و بربریت کے خلاف قرارداد پیش کر دی گئی ہے ٬ بیرسٹر سلطان

برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیرایشو پر بحث اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر توجہ مبذول کرائی جائے گی٬ برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے خطاب

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:21

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم و بربریت کے خلاف قرارداد پیش کر دی گئی ہے اور برطانوی پارلیمنٹ کی آل پارٹیز کشمیر کمیٹی نے برطانوی وزیر خارجہ سے برطانوی حکومت کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مبذول کرانے اورکشمیر ایشو پر بات کرنے کے لئے ملاقات کا وقت بھی مانگ لیا ہے۔

جبکہ برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیرایشو پر بحث اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر توجہ مبذول کرائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں برطانوی پارلیمنٹ ہائوس کامنز میں برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء و سابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور٬برطانوی پارلیمنٹ میں قائم چئیرمین آل پارٹیز کشمیر کمیٹی و برطانوی پارلیمنٹ کے رکن ڈیوڈ لنٹول(David Lnuttall)٬ برطانوی ہائی آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد٬برطانوی پارلیمنٹ کے رکن کیلون ہاپکنز(Kelvin Hopkins)٬آسٹن منشل(Austin Mintchell)٬برطانوی پارلیمنٹ کے رکن واپوزیشن لیبر پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرائر(Cryyer)٬ برطانوی ممبر پارلیمنٹ یاسمین قریشی٬ کشمیری نژاد برطانوی ممبر پارلیمنٹ مرزا خالد محمود نے بھی خطاب کیا۔

جبکہ اس موقع پر درجنوں ممبران برطانوی پارلیمنٹ اور عمران چوہدری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میں اصل تنازعہ کشمیر ہے اور دنیا کو یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ پاکستان اور بھارت دونوں آپریشنل ایٹمی طاقتیں ہیں اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے انتہاء پسندانہ رویے کی وجہ سے نان اسٹیٹ ایکٹرز یا عارضی دہشت گرد فائدہ اٹھا کر کشمیری نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف راغب یا مائل کرسکتے ہیں۔

حالانکہ مقبوضہ کشمیر کی تحریک خالصتاً غیر مسلح ہے اور جبکہ بھارت نے حال ہی میں اڑی حملے کا بہانہ بنا کر سرجیکل اسٹرائکس کا جھوٹا دعوہ کرکے حالات خراب کرنے کی کوشش کی ۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جب میں نے 2014 ء میں لندن کے ٹرائفلگر اسکوائر میں ملین مارچ کیا تو اس وقت میری پشت پر 25 سے زائد برطانوی ممبران پارلیمنٹ کھڑے تھے اور اب میں آپ سب سے گزارش کرونگا کہ 27 اکتوبر کو برسلز ملین مارچ میں بھی شرکت کرکے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں اور دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پرپی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء و سابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب کشمیر کا فیصلہ ہو کر رہے گا اور اب بھارت کا اصل اور مکروہ چہرہ انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے آشکار ہو چکا ہے۔برطانیہ کی یہ دوہری ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرائے کیونکہ یہ مسئلہ اسوقت پیدا ہو جب برطانیہ اپنے دو سو سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد برصغیر سے گیا۔

اس موقع پرکشمیری نژاد برطانوی ممبر پارلیمنٹ مرزا خالد محمود نے کہا کہ ہم برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر پر پیش کی گئی قرارداد پر مختلف سوالات کے ذریعے برطانوی حکومت کی توجہ مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر مبذول کرائیں گے۔مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے برطانوی حکومت اپنا کردار ادا کرے۔اس موقع پر مرزا خالد محمود نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے کی کوششوں پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ ہم سب انہیں کی سربراہی اور رہنمائی میں آگے بڑھ رہے ہیں یہ آزاد کشمیر کے واحد لیڈر ہیں جو