مانکی شریف میں امیر حیدر خان ہوتی کے جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں٬ جمعہ خان

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:16

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ملک جمعہ خان نے کہا ہے کہ 14اکتوبر کو مانکی شریف میں مخالفین کو اپنے حیثیت کا انداز ہوجائے گا کیونکہ مانکی شریف میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی کے جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور 14اکتوبر کو پورے ضلعے سے بہت بڑا جلوس اس جلسہ عام میں شرکت کریں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ہے دونوں رہنماوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے پوری قوم کا جینا حرام کرکے رکھ دیا ہے اور قوم کو 2013کے انتخابات میں اس صوبے سے کرپشن ٬اقراباپروری کے خاتمے کے نام پر گمراہ کرکے خود کرپشن اور اقراباپروری میں لگے ہوئے ہیں تبدیلی تو نہ لاسکے البتہ کرپشن کے زریعے اپنے حالات تبدیل کردیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیسی تبدیلی ہے کہ صوبے کا بھرا ہوا خزانہ خالی ہوگیا اور اب تو اس صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لئے بھی خزانے میں پیسے نہیں ہیں اگر PTIوالے اسی کو تبدیلی کہتے ہیں تو ہم ایسی تبدیلی کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :