چارسدہ ٬ محلہ شیر پایان سے چور 50کے وی کاٹرانسفارمر اتار کر لے گئی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:16

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) محلہ شیر پایان سے چور 10اکتوبر کی رات 50کے وی ٹرانسفارمر اتار کر لے گئے۔ اہل علاقہ کا ایکسین چارسدہ سے تین دن کے اندر اندر نئے ٹرانسفارمر نصب کرنے کا مطالبہ بصورت دیگر پشاور چارسدہ روڈ کا ٹریفک کیلئے بند کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 10اکتوبر کی رات نامعلوم چور محلہ شیر پایان سے 50کے وی ٹرانسفامر اتار کر آرام سے چلے گئے۔

اس حوالے سے اہل علاقہ زاہد ٬ فرمان ٬ محمد عامر اور رشید احمد نے ایکسین پیسکو چارسدہ سے مطالبہ کیا کہ تین دن کے اندر اند علاقہ محلہ شیر پایان کیلئے نئے ٹرانسفارمر کا بند وبست کرے بصورت دیگر وہ عمائدین علاقہ کے ساتھ مل کر پشاور چارسدہ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کرینگے جس کی ساری ذمہ داری ایکسین پیسکو چارسدہ پر عائد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :