صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے میں کھلاڑیوںکیلئے 47 نئے گرائونڈزمیں 34گرائونڈ تیار ہو گئے ہیں

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا رشیدہ غزنوی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ٬کلچر اینڈ یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا رشیدہ غزنوی نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع وتحصیل کی سطح پر کھلاڑیوںکیلئے کل 47 نئے گرا?نڈزمیں 34گرا?نڈ تیارہوگئے ہیںجسکے لئے علاقے کی سطح پر متعلقہ عوامی نمائندی(ایم پی ایز)سے افتتاح کرنے کے ہدایات جاری کئے گئے ہیں٬گذشتہ روزمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رشیدہ غزنوی نے بتایاکہ صوبائی حکومت نے کھلاڑیوںسے کئے گئے وعدے پورے کردیئے کیونکہ جتنی تیزی کے ساتھ ان گرائونڈز پر کام جاری رہا وہ کسی اوردورمیںنہیں دیکھا گیا٬ انہوںنے کہاکہ تخت بھائی٬ کرک ٬ ہنگو٬ طوطاکان مالاکنڈ٬تخت نصرتی کرک٬ چھوٹا لاہور صوابی٬ٹانک٬ بٹگرام٬لاچی کوہاٹ ٬بابری بانڈہ کوہاٹ ٬غازی ہری پور٬ پٹن کوہستان٬حسن زئی تورغر٬تنگی چارسدہ اور شبقدر میں گرائونڈ مکمل طورپر تیار ہوگئے ہیںاور انہیں کھلاڑیوںکیلئے کھول دیئے گئے ٬دیگر گرا?نڈز بھی تیاری کے آخری مراحل میںہیںاور اسکے لئے متعلقہ ایم پی ایز کو تحریری طور پر آگا کردیا گیا کہ وہ ان گرائونڈز کو عوام کیلئے کھو ل دیئے جائیںتاکہ کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم ہوں۔

(جاری ہے)

ڈی جی سپورٹس نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کا مستقبل کھیلنے سے وابستہ ہے اور انکی مستقبل کو سنوارنے کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں٬ صوبائی حکومت نے صوبے میں مرد وخواتین کھلاڑیوں کو برابری کی بنیاد پر سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے ٬کیونکہ ہمارے صوبہ خیبر پختونخو امیںٹیلنٹ کی کمی نہیں ٬انہو ں نے کہاکہ ہر گرا?نڈ چالیس کنال کے وسیع رقبے پر مشتمل ہے ٬جسکے جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کیاگیاہے٬انہوں نے کہا کہ جب میدان آباد ہوںگے تو ہسپتال خالی پڑیں گے ٬ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ بچوں کو غیرضروری مصروفیا ت سے دور رکھیں اور انہیں تعلیم اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کریں۔