سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کا شاہ منصور ٹائون شپ کی جانب سے پلاٹوںکی الاٹمنٹ میں بے قاعدگیوں کا نوٹس ٬ سخت کارروائی کا فیصلہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے شاہ منصور ٹائون شپ صوابی انتظامیہ کی جانب سے پلاٹوں کی الاٹمنٹ وٹرانسفرکے ضمن میں کی جانے والی بے قاعدگیوں کا سخت نوٹس لے لیا۔ معاملے کی چھان بین پبلک اکاونٹس کمیٹی سے کروا کر مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت سپیکر ہاو٬ْس میں ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوابی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ٬ ڈپٹی ڈائریکٹر اور ہاو٬ْسنگ آفیسر سمیت دیگر حکام اور متاثرین شاہ منصور ٹاو٬ْن شپ نے شرکت کی۔اجلاس میں صوابی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے عوام کو شاہ منصور ٹاو٬ْن شپ میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور بعدازاں بلاجوازتنسیخ کرنے اور ٹرانسفر کے معاملات پر تفصیلی بحث کی گئی اجلاس کے دوران متاثرین نے صوابی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام پر سنگین الزامات عائد کئے ان کا موقف تھا کہ عوام کی جانب سے خریدے گئے پلاٹوں کو بلاجواز اور مخصوص مفادات کے پیش نظر منسوخ کیا گیا اور دوسری جانب مذکورہ اتھارٹی کی جانب سے پلاٹوں کی ٹرانسفر کے معاملات پر سنگین بے قاعدگیاں کی گئیں جس سے عوام کو مسائل ومشکلات سے دوچار کیا گیا اور انہیں ذہنی کوفت دی گئی۔

(جاری ہے)

متاثرین نے الزام لگایا کہ مذکورہ اتھارٹی کے حکام نے اقربائ پروری اوربے قاعدگیوں کا ارتکاب کرتے ہوئے شاہ منصور ٹاون شپ کی ساکھ کو خراب کیا۔ سپیکر نے ان شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے خیبر پختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی جانب سے مذکورہ معاملہ کی اعلیٰ سطح پر چھان بین کا فیصلہ کیا تاکہ مرتکب حکام کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔

سپیکر نے کہا کہ شاہ منصور ٹاون شپ کو ایک کامیاب ٹاون بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے ٬متاثرین کے مسائل کا حل تلاش کرکے ان کو انصاف دلایا جائے گا انہوں نے کہا کہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور ٹرانسفر کے معاملات میں بے قاعدگیوں اور غیر قانونی اقداما ت میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔اجلاس کے دوران سپیکر نے مذکورہ اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ٹاو٬ْن شپ کا مرکزی گیٹ تعمیر کیا جائے جب کہ ٹاو٬ْن شپ میں سہولیات کی فراہمی اور اسے پر کشش بنانے کیلئے پلے گراونڈ ٬ پارک اور مسجد کی تعمیر کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :