چین نے مالیاتی نظام میں مزید 301ارب یوآن جھونک دیئی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:12

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) چین کے مرکزی بنک نے کہا ہے کہ مالیاتی نظام میں درمیانی مدت کے قرضوں کی سہولت کے تحت مارکیٹ کے مالیاتی نظام میں 301ارب یو آن جھونک دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مرکزی بنک کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ درمیانی مدت کے قرضوں کا نظام 2014میں متعارف کروایا گیا تھا جس کا مقصد کمرشل اور پالیسی بنکوںکو لیکوڈیٹی مستحکم رکھنے کیلئے مدد کرنا تھا٬مذکورہ رقم 18مالیاتی اداروںمیں جھونکی گئی ہے٬منافع کی شرح سود درمیانی مدت کے قرضوںکیلئے تبدیل نہیں ہوئی جو کہ 217ارب یوآن کے 6ماہ کے قرضوں 2.85فیصد ہے جبکہ ایک سال کے 84ارب یو آن کے ایک سال کے قرضوں کیلئے تین فیصد ہے۔(خ م)

متعلقہ عنوان :