برطانیہ ہانگ کانگ میں مداخلت سے گریز کرے‘چین کا مطالبہ

ہانگ کانگ چین کا داخلی معاملہ ہے کسی دوسرے ملک کو اس میں مداخلت کا حق حاصل نہیں‘ترجمان وزرات داخلہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:12

برطانیہ ہانگ کانگ میں مداخلت سے گریز کرے‘چین کا مطالبہ

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) چین نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت بند کرے٬چینی وزرات خارجہ کے ترجمان گینگ شوآن نے جمعرات کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ ہانگ کانگ چین خصوصی انتظامی خطہ ہے٬ہانگ کانگ کے معاملات چین کے مقامی معاملات ہیں اور کسی بھی دوسرے ملک کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ان میں مداخلت کرے٬ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ برطانیہ اپنے قول و فعل میں محطاط رہے اور ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت کرنا بند کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک چین دونظام کے تحت 1997میں ہانگ کانگ کا واپس چین کا حصہ بننے کے بعد سے قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں٬مرکزی حکومت نے سختی کے ساتھ آئین اور بنیادی قوانین پر عملدرآمد کیا ہے اور ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کو مکمل تعاون فراہم کیا گیا ہے٬ہانگ کانگ کی عوام کو قانون کے مطابق آزادی حاصل ہے۔(خ م)

متعلقہ عنوان :