ڈیل کی سیاست جمہوریت کیلئے زہرقاتل ہے٬چوروں کاحالیہ اتحادچوں چوں کے مربے کی حیثیت رکھتا ہی

پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدرچودھری محمدالطاف شاہد کا اوورسیزپاکستانیوں سے خطاب

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:11

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدرچودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ ڈیل کی سیاست جمہوریت کیلئے زہرقاتل ہے ۔ اس ڈیل کے بدلے دونوں فریق ایک دوسرے کو ڈھیل دے رہے ہیں چوروں کاحالیہ اتحادچوں چوں کے مربے کی حیثیت رکھتا ہے ۔جس کااپنا دامن کرپشن سے داغدار ہووہ دوسروں کی صفائیاں نہیں دے سکتے ۔

وہ جمعرات کو اوورسیزپاکستانیوں کے ایک نمائندہ اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ بلاول زرداری ابھی ابھی بالغ ہوئے٬ انہیں علم نہیں ان کے انکل پاکستانیوں کاخون نچوڑتے رہے ہیں۔پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین کمال مصطفی ٬مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون نے بدعنوان عناصر کیخلاف طبل جنگ بجادیا ہے ۔

(جاری ہے)

جولوگ کراچی کوکرچی کرچی کرنے میں ملوث ہیں وہ عنقریب قانون کی گرفت میں ہوں گے ۔چودھری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین کمال مصطفی ٬مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون کی اصولی سیاست سی'' وصولی سیاست'' کرنیوالے پریشان اورمضطرب ہیں۔پاک سرزمین پارٹی کی قیادت نے اپنے تعمیری کردارسے پاکستانیوں کاسرفرازکردیا ۔انہوں نے کہا کہ جولوگ پاکستان میں نیا سیاسی دوراورکلچر دیکھنے کے خواہاں ہیں وہ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین کمال مصطفی ٬مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون کی قیادت میں اپنا اپناکرداراداکریں ۔پاکستان کی مضبوطی کاراستہ پاک سرزمین پارٹی کی قیادت سے ہوکرجاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :