پوری دنیا میں ثابت ہوگیا کہ متحدہ بانی ’را‘‘ کا ایجنٹ ہے٬ وہ 22 برسوں سے بھارت سے پیسہ لے رہا تھا٬ فاروق بھائی برے لوگوں کی فہرست مجھے دیدیں٬ میں گیٹ پر لگادوں گا ‘ ہم نے نوجوانوں کیلئے آواز بلند کی ‘ ذہن تبدیل نہ ہوئے تو موقع ملتے ہی اسلحہ کے انبار لگ جائیں گے٬ پہلے ہمیں کہا گیا کہ ہم خیابان سحر سے باہر نہیں نکلیں گے ‘سینکڑوں لوگ برطانیہ میں مظاہرے کر رہے ہیں اور تنظیمی سیٹ اپ فعال کر رہے ہیں ٬پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا نے ثابت کر دیا ہے کہ بانی متحدہ 22 برسوں سے بھارت سے پیسہ لے رہے ہیں ‘ بانی متحدہ ’’را‘‘ کا ایجنٹ تھا اور ہے‘ فاروق بھائی سے کہتا ہوں جو برے لوگ ہیں ان کی لسٹ مجھے دیدیں میں انہیں گیٹ پر لگا?ں گا ‘ ہم نے نوجوانوں کیلئے آواز بلند کی ‘ ذہن تبدیل نہ ہوئے تو موقع ملتے ہی اسلحہ کے انبار لگ جائیں گے٬ پہلے ہمیں کہا گیا کہ ہم خیابان سحر سے باہر نہیں نکلیں گے ‘سینکڑوں لوگ برطانیہ میں مظاہرے کر رہے ہیں اور تنظیمی سیٹ اپ فعال کر رہے ہیں۔

جمعرات کو پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہمیں کہا گیا کہ ہم خیابان سحر سے باہر نہیں نکلیں گے۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان اور چترال میں بھی ہمارا آفس ہے۔ پاکستان کے علاوہ مشرق وسطیٰ ‘ برطانیہ میں پی ایس پی کا سیٹ اپ قائم کر لیا گیا ہے۔ سینکڑوں لوگ برطانیہ میں ہیں جو مظاہرے کر رہے ہیں اور تنظیمی سیٹ اپ فعال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جو بھی بات غلط ثابت ہو گی سامنے لائی جائے۔ فاروق بھائی متحدہ کے بڑے لوگوں کی فہرست مجھے دے دیں۔ فاروق بھائی جس برے شخص کا نام دیں گے ہم اپنے گیٹ پر لگا دیں گے۔ ہماری نظر صرف اپنی منزل پر ہے۔ پاک سرز مین پارٹی کروڑوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن بن گئی ہے اور اب ہماری نظریں صرف اور صرف اپنی منزل پر ہے۔ ہمارے ساتھ ملنے والے جب ’’آدھ‘‘ ہوتے ہیں تو صاف ستھرے ہوتے ہیں۔

متحدہ بانی کے بارے میں جو حقیقت ہے وہی بات کرتا ہوں اور ثابت ہو گیا ہے کہ متحدہ بانی ’’را‘‘ سے پیسے لے کر کام کرتا ہے اور ’’را‘‘ کا ایجنٹ ہے۔ 22 برسوں سے متحدہ بانی بھارت سے پیسے لے کر کھا رہے ہیں اور متحدہ بانی کیخلاف بھی سچ ثابت ہو گیا ہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ وہ لوگ اپنی غلطی کو ٹھیک کہنے پر اصرار کر رہے ہیں اور ہمارے دشمنوں نے ہمیں ’’لانڈری‘‘ کہنا چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں کبھی جھوٹ نہیں بولت اور نہ ہی میں ان پر الزام لگا رہا ہوں۔ ’’را‘‘ کا ایجنٹ ہمیشہ ’’را‘‘ ہی کہلائے گا آج ساری دنیا پر ثابت ہو گیا ہے۔ مصطفی کمال نے کہاکہ ہماری کسی سے بات کا غلط مطلب نہ لیا جائے۔ ذہن تبدیل نہ ہوئے تو موقع ملتے ہی اسلحہ کے انبار لگ جائیں گے۔ اسلحہ سے بھرے شہر میں باآواز بلند کیا۔ کتاب اور قلم اٹھا?۔

ہم نے آواز دی نوجوان ہتھیار پھینکو اور کمپیوٹر خریدو۔ ہمارے سافٹ ویئر کے بغیر کراچی میں کبھی امن نہیں ہو سکتا۔ کیا نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ سے کراچی میں امن قائم ہو جائے گا۔ کچھ دن پہلے منظر دیکھا وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کیلئے دل کھول دئیے اور وزیر اعلیٰ کو آرمی چیف سے ایم کیو ایم کا مقدمہ لڑتے ہوئے سنا ہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ ہمارے کچھ دوست زندگی بھی چاہتے ہیں اور جنت بھی۔

فاروق بھائی جنت میں جانے کیلئے مرنا پڑتا ہے۔ وزیر اعلیٰ کو ایسی ایم کیو ایم چاہیے جو آنکھیں نہ اٹھا سکے۔ ہم سوچ کر آئے ہیں مر کر جنت میں جائیں گے۔ ہم نے آج تک کسی سے ایک روپیہ بھیک نہیں مانگی نہ مانگیں گے۔ فاروق بھائی بتائیں 6 ماہ سے مجھے با?نسر مار رہے ہیں مگر میں نے فاروق بھائی کو بڑی کھلی آفر کی تھی۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی ایم کیو ایم شاکر علی سمیت 3 رہنما مصطفی کمال کے قافلے میں شامل ہو گئے ہیں۔ …(رانا)