حیدرآباد٬ ہائیڈرو یونین مسلسل پانچویں بار ریفرنڈم میں منتخب ہوچکی ہے٬محمد اقبال قائمخانی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:44

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے صوبائی جنرل سیکریٹری محمد اقبال قائمخانی نے بتایا ہے کہ ہائیڈرو یونین مسلسل پانچویں بار ریفرنڈم میں منتخب ہوچکی ہے ٬ ان کا کہنا تھا کہ یہ یونین ملک کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین ہے اور اب یہ چھٹے ریفرنڈم کیلئے بھی تیار ہے۔

اس کے پیچھے ہمارے قائدین کی ولولہ انگیز قیادت کا اہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

ہماری قیادت بکنے اور جھکنے والی نہیں بلکہ محنت کشوں کے مسائل کے حل کیلئے مصروف عمل ہے٬ یہی وجہ ہے کہ واپڈا کے محنت کش ہر بار اورہر ریفرنڈم میں ہمیں کامیاب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ واپڈا ملازمین کی اپ گریڈیشن کا سلسلہ جاری ہے اور یونین کی کوششوں سے گزشتہ دنوں گریڈ 5٬ 7 اور 11 کے ملازمین کو اپ گریڈ کیا گیا ہے ٬ جبکہ 14گریڈ میں کام کرنے والے آڈٹ٬ کمرشل اور اکا$نٹس اسسٹنٹ کو ترقی دے کر 16گریڈ میں کردیا گیا ہے۔ اسی طرح کمرشل سپرنٹنڈنٹ کو بھی ترقی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ محنت کشوں کا فرض ہے کہ وہ ادارے کی ترقی میں جو کمی پیشی و خامیاں ہیں انہیں دور کریں ۔