حیدرآباد٬اسحاق ڈارنے بہترین وزیرخزانہ کا ایوارڈ لے کر گیس مہنگی کردی ٬حافظ طاہرمجید

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:44

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیدنے گیس کی قیمت میں اضافے پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اسحاق ڈارنے ایشیا کے بہترین وزیرخزانہ کا ایوارڈ لے کر گیس مہنگی کردی ہے ایوارڈ عوام کونچوڑنے کے لیے دیاگیاہے ۔آئی ایم ایف کی پالیسی نے ہردورمیں معیشت کاشکنجہ کساہے گیس کے نرخ میں 36فی صد اضافہ اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔

انھوں نے کہاکہ گیس بنیادی ضروریات زندگی کاحصہ ہے اوگراکے کہنے پر 36فیصدکاہوشربااضافہ کردینا عوام پر ظلم ہے حکومت کاظالمانہ فیصلہ واپس لے ۔ اوگراکی اس ظالمانہ تجویز پر عمل درآمدسے ملک میں مہنگائی کاایک نئی لہراٹھے گی اشیائے خورونوش سمیت متعدداشیاء کی قیمتوں میں اضافے کاسلسلہ شروع ہوجائے جس سے عوام بالخصوص غریب آدمی سب سے زیادہ متاثر ہوگا۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزیدکہاکہ گیس بھی بجلی کی طرح مہنگائی اور نایاب ہوجاتی رہی ہے گیس کی عدم دستیابی اورقلت عام ہوگئی ہے گیس صارفین کی شکایات بڑھ گئی ہیں اوگرااسے دورکرنے کے بجائے گیس مہنگی کرنے کامشورہ دیتاہے ۔وفاقی حکومت گیس کی قیمت میں ہوشرباضافے کافیصلہ واپس لے اور سابقہ قیمت برقراررکھتے ہوئے صارفین گھریلو اورصنعتی دونوں قسم کے صارفین کی شکایتیں دورکرے تاکہ مہنگائی کنٹرول میں ہواور معیشت پھلنے پھولنے لگے۔

متعلقہ عنوان :