حیدرآباد٬ سندھ آباد کار اتحاد کا گنے کی قیمت 182روپے فی من مقرر کر نیکا فیصلہ مسترد

آبادکاروں کے مسائل کے حل کیلئے 23اکتوبر سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان مرکزی رہنما نواب زبیر تالپور کی حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:44

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) سندھ آباد گار اتحاد کے مرکزی رہنما نواب زبیر تالپور نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سندھ کی جانب سے گنے کی قیمت 182روپے فی من مقرر کر نے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے آبادگاروں کے مسائل کے حل کیلئے 23اکتوبر سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ گنے کی کم سے کم قیمت 220روپے فی من مقرر کرکے آبادگاروں کے شوگر ملوں کی جانب سے بقایا رقم دلاوائی جائے ٬ انہوںنے کہاکہ گذشتہ دو سالوں سے آباد گار گنے کی مناسب قیمت نہ ملنے کے سبب سراپا احتجاج ہیں لیکن ان کا یہ اہم مسئلہ حل نہیں کی اجارہاہے جبکہ گذشتہ 7اکتوبر کو بھی محکمہ زراعت سندھ کے صوبائی وزیر کی زیر صدارت ہونے والے اجلا س میں رواں سال بھی گنے کی قیمت 182روپے فی من مقرر کی ہے جسے سندھ کے آبادگار مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کر تے ہیں گنے کی قیمت220روپے فی من مقرر کی جائے ٬انہوں نے کہاکہ سندھ میں آبادگاروں کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے اور پانی کی کمی کے سبب اس وقت بھی کئی علاقوں میں گنے کی فصل سوکھ ہو رہی ہے٬انہوں نے کہاکہ چند روز قبل صوبائی وزیر زراعت کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ہمیں مدعو نہیں کیا گیا اور من پسند افراد کو اجلا س میں بلا کرمرضی کے فیصلے کئے گئے اور ان فیصلوں کو ہم تسلیم نہیں کرتے اور ان فیصلوں کے خلاف سندھ آباگار اتحاد کی جانب سے 23اکتوبر سے احتجاجی تحریک شروع کی جارہی ہے جوکہ سندھ بھر کے اضلاع میںمرحلہ وار چلائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :