حیدرآباد ٬ یوم عاشورہ عقیدت واحترام سے منایا گیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:44

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) حیدرآباد میں یوم عاشورہ عقیدت واحترام سے منایا گیا ٬ حیدرآباد اور گردونواح کے علاقوں سے دو سو سے زائد ماتمی جلوس نکالے گئے جو کہ انجمن حیدری کے مرکزی جلوس میں شامل ہوئے ٬ ماتمی جلوسوں میں زنجیر زنی کے دوران100سے زائد عزا دار زخمی ہوگئے ٬ اس حوالے سے مرکزی انجمن حیدری کی زیر اہتمام قدم گاہ مولیٰ علی سے مرکزی ماتمی جلوس صبح8بجے نکالا گیاماتمی جلوس سے قبل صبح 7بجے مسجد ابو الفضل قدم گاہ مولا علیؓمیں ہو ئے جس کے بعد مجلس صبح عاشورہ سے ذاکر اہلبیت ضمیر علی شیخ نے خطاب کیا ٬مر کزی جلوس میں حیدرآباد سمیت قاسم آباد ٬ لطیف آباداور دیگر علاقوں سے آنے والے دو سو سے زائد چھوٹے بڑے ماتمی جلوس ودستے اور پڑ شامل ہوئے مرکزی جلوس قدم گاہ مولیٰ علی سے شروع ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے گذرتا ہوا کربلا دادن شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا٬جلوس کے راستوں میں بلدیہ اعلی حیدرآباد سمیت مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں اور ضلعی امن کمیٹیوں کی جانب سے طبی کیمپ لگائے گئے تھے جہاں عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی گئی جلوس کے دوران زنجیر زنی کرتے ہوئے 80 سے زائد عزادار زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال اورمختلف طبی کیمپوں میں طبی امداد دی گئی ٬ حیدرآباد میں نکلنے والے مرکزی ماتمی جلوس کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے اور جلوس کے راستوں کی 40سے زائد خفیہ کیمروں سے ذریعے نگرانی کی جارہی تھی جبکہ بلند و بالا عمارتوں پر رینجرز اور پولیس کے کمانڈوز کو تعینات کیا گیا تھا جبکہقدم گاہ مولیٰ علی سے شروع ہونے والے مرکزی جلوس کوپولیس اور رینجرز کمانڈوز کے حصار میں کربلا دادن شاہ تک پہنچایا گیا مرکزی جلوس کے اختتام پر بعد نماز مغربین قدم گاہ مولا علی ؓپرمجلس شام غریباں منعقد کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :