جماعت اسلامی کا اجتماع عام اسلامی انقلاب کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا٬اعزاز الملک افکاری

اجتماع 2018کے انتخابات میں جماعت اسلامی کی کامیابی کی نوید ثابت ہو کر ملکی سیاست کا رخ تبدیل کردیگا ٬ضلعی امیر

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:44

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی کے ممبر صوبائی اسمبلی اور ضلعی امیر اعزاز الملک افکاری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی اجتماع عام اسلامی انقلاب کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی اور یہ اجتماع 2018کے انتخابات میں جماعت اسلامی کی کامیابی کی نوید ثابت ہو کر ملکی سیاست کا رخ تبدیل کردیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا انہوں نے تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے اضاخیل اجتماع کے حوالے سے روڈ کارواں کی شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا اعزاز الملک افکاری نے مزید کہا کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سر آج پاکستان اربوں ڈالروں کی مقروض ہے اور پاکستان کا بچہ بچہ بھی حکمرانوں کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے قرضوں کی دلدل میں پھنس چکاہے اور حکمرانوں کی اپنے اثاثے بیرونی بنکوں میں پڑے ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی اجتماع عام کیلئے تیاریاں زور وشور سے جاری ہے اور دیر لوئر سے ہزاروں لوگ جماعت اسلامی کی اجتماع میں شرکت کرینگے اور اجتماع میں بیرون ممالک سے اہم شخصیات سمیت ایک کروڑ افراد شرکت کرینگے اور یہ اجتماع ملک کی تاریخ میں سب سے بڑا اجتماع ہوگا اور یہ اجتماع خوشحال پاکستان کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

۔۔

متعلقہ عنوان :